سیشن کورٹ کی چھت پر وکلا کو بسنت کی اجازت سے انکار

 لاہور (کرائم رپورٹر)سیشن جج نے سیشن کورٹ لاہور کی چھت پر وکلا کو بسنت منانے کی اجازت دینے سیانکار کردیا۔بسنت منانے کیلئے لاہور کے وکیل یاسین بٹ نے سیشن کورٹ کی چھت مانگی تھی ،سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے وکیل کی درخواست مسترد کردی اور تحریری حکم میں لکھا کہ سیشن کورٹ کا احاطہ انتہائی حساس اور سکیورٹی زون ہے ،احاطہ عدالت میں ایسی تقریبات کی اجازت دینا سنگین سکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتا ہے ، سیشن کورٹ کی چھت اس قسم کے ایونٹ کیلئے ڈیزائن نہیں ہوئی ، سکیورٹی خدشات ہیں۔ ججز ،عدالتی عملہ،وکلا اور عام عوام کے تحفظ کیلئے اجازت نہیں دی جاسکتی۔