پابندی کے باوجود بازاروں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی نہ آ سکی

پابندی کے باوجود بازاروں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی نہ آ سکی

شہر میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے باوجود، عام مارکیٹوں، ماڈل کارٹس اور بازاروں میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال مسلسل جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے پلاسٹک کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ ان احکامات پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پلاسٹک کا استعمال انسانی صحت کے لیے شدید مضر ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ کو پلاسٹک کے استعمال پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔