سائبر حملوں کا خدشہ

وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبردار رہیں: ایڈوائزری جاری 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر حملوں کے خدشے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبردار رہیں، ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرز نئے سائبر حملے کر سکتے ہیں۔ایڈوائزری ویب برائوزر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔