دہشت گردی کا خدشہ ، لاہور ہائی الرٹ

 فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر تین خودکش بمباروں سمیت لاہور پہنچ گیا ، داخلی ، خارجی راستوں پر چیکنگ تیز 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہیذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر تین خودکش بمباروں سمیت لاہور پہنچ گیا ہے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دی گئی ہے اور انہیں لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سے چار سہولت کاروں کی معاونت حاصل ہے دہشت گرد شہر کے مختلف مقامات کی ریکی مکمل کر چکے ہیں۔ذرائع رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور ایک رکشہ بھی حاصل کر لیا ہیجسے ممکنہ طور پر کارروائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حساس اداروں نے ممکنہ اہداف کے گرد سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہیپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔