حکومت کا لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا منصوبہ

 22.87 کنال رقبے پر ہیلی پیڈ جبکہ 32.38 کنال پر گیس سٹیشن تعمیر کیا جائے گا 
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں اہم  فیصلہ کرتے ہوئے نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کے بعد لاہور میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق 1500 سے زائد کنال اراضی پر پنجاب کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے ابتدائی پی سی ون اور تھری ڈی ڈیزائن مکمل کر لیا گیا ہے، منصوبے کے تحت 22.87 کنال رقبے پر ہیلی پیڈ جبکہ 32.38 کنال پر گیس سٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پہلی مرتبہ بایو ڈائیورسٹی پارک بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شہریوں کے لیے جدید گرین سپیس کا تصور متعارف کرایا جائے گا، مکسڈ یوز کمرشل ون کے لیے 28.89 کنال جبکہ مکسڈ یوز کمرشل ٹو کے لیے 28.69 کنال رقبہ مختص کیا گیا ہے۔