بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(خصوصی رپورٹ)کے الیکڑک کی کراچی والوں کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا میں کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔