مٹی کی ٹرالیاں شہریوں کے لیے خطرہ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی مٹی سے بھری ٹرالیاں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی ہیں اور سانس، پھیپھڑوں، معدے اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا افراد ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف روڈز زیر تعمیر ہیں، لیکن مٹی سے بھری ٹرالیاں بغیر ترپال کے چلنے کی وجہ سے گرد و غبار شہر کے مکینوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق ٹرالیاں زیادہ بھری ہوئی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی چھڑکاو? کا انتظام بھی نہیں کیا گیا، جس سے صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مٹی کے ٹھیکداروں اور گزرنے والی ٹرالیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔