کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ وکیل پربجوت سنگھ وِرنگ کی درخواست پر عدالت نے نئے وکلاء کے لیے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی وفاداری کے لازمی حلف کو غیر آئینی قرار دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کی عدالتِ عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اس طرح کا حلف مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔اس فیصلے کے بعد اب صوبائی حکومت کے پاس اس قانون میں تبدیلی کے لیے 60 دن کا وقت ہے جس میں اسے یا تو حلف کو اختیاری بنانا ہوگا یا ختم کرنا ہوگا۔