فرانس نے چاڈ میں اپنی فوجی چھاؤنی کا کنٹرول مقامی فورسز کے حوالے کردیا

فرانس نے چاڈ میں اپنی فوجی چھاؤنی کا کنٹرول مقامی فورسز کے حوالے کردیا

فرانس نے اپنی نوآبادیات کے خاتمے کے سلسلے میں اپنے فوجی اہلکاروں کا انخلاء شروع کردیا ہے اور چاڈ میں اپنی ایک فوجی چھاؤنی کا کنٹرول مقامی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

وسطی افریقی ملک چاڈ کے چیف آف ملٹری اسٹاف نے جمعرات کو بتایا کہ چاڈ کی افواج عوام کو مشرقی شہر ابیچے اور دارالحکومت سے فرانسیسی افواج کے انخلاء کے بارے میں آگاہ کریں گی۔چاڈ کی افواج کے مطابق، فرانسیسی فوجی اہلکار گاڑیوں میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے ہیں، تاہم روانہ ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ فرانسیسی افواج کے 1 ہزار اہلکار چاڈ میں موجود تھے۔یہ حوالگی ایک پہلے سے طے شدہ کلینڈر اور شرائط کے مطابق عمل میں آئی ہے۔ اس سے پہلے، چاڈ نے گزشتہ مہینے فرانس سے اپنے فوجی تعاون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد فرانسیسی فوج کا انخلاء شروع کیا گیا۔