ڈرون اڑانے پر پابندی میں توسیع

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے اس میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے جس کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ پابندی میں 25 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔