وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا
حکومت کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹ رہی ، توقع ہے زبان پر قائم ر ہیگی ، ترجما ن اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،بیورو رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کیا اور مذاکرات کے لئے وزیر اعظم ہائوس آنے کی دعوت دی ہے، ذرائع کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات میں الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا ،اپوزیشن لیڈ ر کے ترجمان اخوانزادہ یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں میں کی گئی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے، رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں وہ اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔