پولیو ٹیم کو ہراساں ، مزاحمت کرنے والے2افراد گرفتار

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)ریس کورس پولیس نے پولیو ٹیم کو ہراساں اور مزاحمت کرنے پردو افراد گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار چودھری اثر علی نے کہا کہ زیر حراست افراد کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہری پولیو سے بچائو کے لیے تعاون کریں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔