اٹلی کے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کی منظوری

فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا، خلاف ورزی پر  ایک ہزار یورو جرمانہ ہو گا
 کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا
روم (آئی این پی)اٹلی کی حکومت نے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی کابینہ نے  گزشتہ روز  اس حوالے سے فرمان جاری کیا تھا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔اس پابندی کو 60 روز کے اندر پارلیمنٹ سے منظور کرانا ضروری ہو گا، اس کے لیے صدر سرجیو ماتاریلا کی توثیق بھی درکار ہے۔