لاہور(کرائمء رپورٹر)آئی بی سی سی کی پالیسی تبدیلی ہونے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے۔ طلبا میٹرک و انٹر اسناد کی تصدیق کے لیے بورڈ آفس اور آئی بی سی سی دفاتر چکر لگانے پر مجبور ہیں۔تعلیمی بورڈز نے مینول تصدیق شدہ لیٹر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میٹرک اور انٹر اسناد کی تصدیق تعلیمی بورڈز کا جاری کردہ آن لائن ٹریننگ آئی ڈی ہی قابل قبول ہوگا،لاہور بورڈ کا پرانا ڈیٹا آن لائن نہ ہونے سے طلبا کو اسناد کی تصدیق کے لیے بورڈ اور آئی بی سی سی دفاتر چکر کاٹنے پڑ رہے۔