اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما فلک جاوید کا پانچ روزہ ریمانڈ سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
عدالت میں فلک جاوید کے وکلاء، بیرسٹر علی اشفاق اور رانا عبدالروف خان، نے مقدمے سے ڈسچارج کے لیے درخواست دائر کی۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ نے سماعت کو کل تک ملتوی کرتے ہوئے ریکارڈ مجسٹریٹ سے طلب کر لیا ہے۔