پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اداکارہ قراۃالعین آزاد سے نکاح کر لیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
احمد رفیق، جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی، نے اپنی یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی۔نکاح کی تصاویر میں احمد رفیق کریم شیروانی میں ملبوس نظر آئے، جبکہ قراۃالعین آزاد نے سفید لباس زیب تن کیا تھا۔ دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہے تھے۔ احمد نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "نکاح اور ایسپریسو۔" ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی مبارکباد دے رہی ہیں۔مداحوں نے دونوں کی خوشگوار کیمسٹری کو سراہا اور تبصرہ کیا کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کے لیے بہترین ہے۔ یہ خبر نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا سبب بنی بلکہ شوبز انڈسٹری میں بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوئے۔