لاہور(خصوصی رپورٹ )صدر پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی لسٹ سے جسٹس شمس محمود مرزا کا نام نکال دیا گیا ، جسٹس شمس محمود مرزا کے استعفیٰ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 43 رہ گئی اور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی۔