لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبائی اداروں میں نمائندگی دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ، صوبائی حکومت نے پی پی کو صوبے میں اسپیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کی پارٹی سے رابطہ کیا ہے، یہ رابطہ مریم اورنگزیب کے ذریعے کیا گیا ہے، جس میں پی پی کو اداروں میں نمائندگی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔پنجاب حکومت نے صوبائی بورڈز میں تعیناتیوں کیلئے پی پی سے نام بھی مانگ لئے ہیں، اور صوبائی کمیٹیوں میں نمائندگی کی پیشکش کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی سے لا افسران کی تعیناتی کے لیے نام مانگے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو ترقیاتی فنڈنگ جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے