ججز عدالتوں میں نہ پہنچ سکے، بین الصوبائی راستے بند ہونے سے جانور راستے میں مرنے لگے
اسلام آباد ، لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات کے تحت موٹرویز سمیت مرکزی گزر گاہیں بند کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث ججز عدالت نہیں پہنچ پائے، صوبائی نقل حمل مفلوج ہوچکی ہے اورپنجاب اور جڑواں شہروں میں اشیا کی ترسیل بری طرح متاثر ہونے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ احتجاج کی کال کے پیش نظر مال بردار گاڑیاں دستیاب نہ ہونے سے سپلائی متاثرہے۔ اشیائے خوردونوش، پھلوں، سبزیوں اور جانوروں کے چارے کی سپلائی نہ ہو سکی۔دکانداروں نے دوسرے شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی نہ آنے کوجواز بناتے ہوئے منہ مانگے دام وصول شروع کردیے۔ دکاندار کے مطابق بعض سبزیاں گاڑیوں میں لوڈ ہیں اور خراب ہو چکی ہیں۔ادھر کمالیہ دریائے راوی پل اج دوسرے روز بھی بند پل کے دونوں اطرف گاڑیوں کی کئی کلومیٹر تک لمبی لائنیں لگ گئیں۔۔ ایک ڈرائیور نے بتایا کہ عمر کوٹ سے آئے ہیں لاہور جا رہے ہیں، کل بھی 10 مویشی مرگئے تھے۔