بیٹے کے سامنے باپ قتل

سرگودھاروڈ پر ریٹائرڈصوبیداردلاورکو فیصل وغیرنے اینٹوں کے وارسے قتل کیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)،بیٹے کے سامنے باپ قتل تھانہ صدر کے علاقہ سرگودھاروڈ عقب ہجویری یونیورسٹی میں ریٹائرڈ صوبیدار دلاور حسین علی الصبح اپنی حویلی میں بیٹے سجاول کیساتھ دودھ دھو رہاتھاکہ فیصل بھٹی اپنے تین ساتھیوں سمیت حویلی میں گھسااور ریٹائرڈ صوبیدار دلاور کو پکڑلیا،اسی دوران ایک ملزم نے اس کے سرمیں اینٹ ماردی جس سے وہ گرگیا اور دوسرے ملزم نے ایک اور اینٹ دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہارگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔