کرس گرین اور عثمان خواجہ پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے دو کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، انہیں میکس برائنٹ کی جگہ یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ میکس برائنٹ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔