امریکی تجاویز مسترد،ایران ڈٹ گیا

 حملے بند، عہدیداروں کے قتل کو روکنا ہو گا ،جنگ کب ختم ہو گی فیصلہ ہم کریں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجویز مسترد کر دی.،ایرانی میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کو امریکا اور اسرائیل کے حملے بند کرنے سے مشروط کر دیا۔ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملے بند اور عہدیداروں کے قتل کو روکنا ہو گا یہ شرائط پوری ہونے تک دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایران نے زور دیا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے حملے روکنا ضروری ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی تجویز کا جائزہ لیا گیا ہے اور امریکی جنگ بندی کی تجاویز کو ضرورت سے بڑھ کر قرار دیا گیا ہے۔جنگ سے ہونے والے نقصانات پر ہرجانے کا مطالبہ،میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،جنگ کب ختم ہو گی یہ فیصلہ ہم کریں گے جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ٹرمپ نہیں کر سکتا جنگ بندی کیلئے امریکا ڈکٹیشن نہیں دے سکتا آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری  شرائط میں شامل ہے دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دی جائے