بنگلا دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے 23 ہلاک، 12 بچ گئے

بنگلا دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے 23 ہلاک، 12 بچ گئے

بنگلا دیش میں ایک مسافر بس کے دریائے پدما میں گرنے کے حادثے میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام پیش آیا، جس میں ابتدائی طور پر 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔مقامی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری بس تقریباً شام 5 بجے ایک فیری میں سوار کی جا رہی تھی کہ اس دوران بس بے قابو ہو گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔بس میں کل 50 مسافر سوار تھے جن میں سے 12 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔