ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای کو ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست ممالک مسلسل رابطے میں ہیں، کچھ ممالک نے حقیقی حمایت فراہم کی جبکہ کچھ صرف بیانات تک محدود رہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔انور قرقاش کا کہنا ہے کہ امارات کو ہتھیاروں اور فوج کے بجائے حمایت سے متعلق وضاحت کی ضرورت ہے۔