انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

نیویارک (آئی این پی) مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں کے کام کرنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے ذہین اے آئی ماڈل کلاڈ میں ایک نیا اور طاقتور فیچر آٹو موڈ متعارف کرایا ہے۔ اس نئی خصوصیت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب کلاڈ محض ایک حکم ماننے والا پروگرام نہیں رہا، بلکہ کوڈنگ اور دیگر تکنیکی کاموں کے دوران ایک خود مختار ساتھی کی طرح کام کر سکتا ہے۔اب اسے ہر چھوٹے بڑے قدم پر انسانی منظوری یا اپروول کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یہ حالات کا جائزہ لے کر خود سے فیصلے کرنے اور پیچیدہ کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے