لاہور(آئی این پی )لاہورہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں200روپے فی لیٹراضافے کے نوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکوفریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لگژری گاڑیوں کیہائی اوکٹین پرلیوی100روپے سے بڑھاکر300روپے کردی گئی، قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق نہیں ہے،ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کانیاطوفان آئیگا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کافارمولااورٹیکسزکی تفصیلات طلب کرے،عدالت حکومت کوپیٹرولیم قیمتوں میں مزیدخودساختہ اضافہ روکنے کاحکم دے۔