اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ نوٹفکیشن سے قبل ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 35 پیسے فی لیٹر تھی،لیوی میں اضافے کے بعد ہائی اوکٹین کی قیمت 534 روپے فی لیٹر ہوگئی۔