ضلع شیخوپورہ میں پتنگ بازی کیخلاف آپریشن جاری

رواں سال 282ملزم گرفتار، 24725پتنگیں،180 ڈور کی چرخیاں بر آمد 
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ،شیخوپورہ پولیس نے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دے کریک ڈائون میں رواں سال ابتک 282ملزموں کو گرفتار کرکے24725 پتنگیں اور 180 دھاتی ڈور کی چرخیاں بر آمد کر کے282مقدمات درج کرلئے۔ پتنگ بازی کے خاتمے اور روک تھام کیلئے اور اس سے ہو نیوالے حادثات اور اس جرم کی سخت سزا ئوسے متعلق ضلع بھر میں سکول و کالج کی سطح پرطلبا میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں لیکچرزکا اہتمام بھی کیاجارہا ہے۔ موٹر سائیکلز پر حفاظتی راڈ بھی لگوائے جا رہے ہیں۔