میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے نے کیوں زبردستی ماں کو رکھا ہے، عدالت
لاہور( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے بیوی کی حوالگی کیلئے ایس ایس پی بیٹے کیخلاف دائر درخواست پرخاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے حوالے کردیا۔ بیلف سے بدتمیزی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ایس ایس پی پر برہم ہو گئیں۔چیف جسٹس نے ایس ایس پی سے استفسار کیا کہ عدالتی بیلف کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟آپ کی جرا?ت کیسے ہوئی بیلف سے غلط زبان استعمال کرنے کی؟ایس ایس پی سپیشل برانچ افنان نے کہاکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، عدالتی حکم پر بیلف نے بزرگ خاتون کو عدالت میں پیش کیا