پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے "سرجیکل اسٹرائیک" کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اصل حقائق آشکار کر دیے ہیں۔
26 فروری 2019 کو بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جسے بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا۔ تاہم، پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر بھارت کے اس دعوے کا بھانڈہ پھوڑا۔پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے طیارے کو مار گرایا اور بھارتی وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا۔ بھارت نے پاکستان کے ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا، جسے امریکی حکام اور دفاعی تجزیہ کاروں نے مسترد کر دیا۔
بھارتی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اس کارروائی کو بھارتی حکومت کے سیاسی مقاصد کے لیے ایک "فالس فلیگ آپریشن" قرار دیا۔ اس کے علاوہ، بھارتی دفاعی ماہرین اور جنرل سید عطا حسنین نے بھی بھارت کے جھوٹے دعووں کی تردید کی۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کے خلاف متعدد انکشافات ہوئے، جن میں کہا گیا کہ یہ حملہ بھارتی حکومت کی سیاسی فائدہ کے لیے خود ہی کرایا گیا تھا۔