شہبازشریف کی کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد

  اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امیر کویت  شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، وزیر اعظم کویت   شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح  میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔