لاہور ہائیکورٹ میں موسم سر ما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سر ما کی تعطیلات کا آغاز آج جمعرات26دسمبر سے ہوگا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز 8جنوری تک موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں کریں گے۔عدالتی چھٹیوں کے دوران صرف ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔عدالتی چھٹیوں کے دوران ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناع سمیت دیگر نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، عدالتی چھٹیوں کے دوران عام نوعیت کے مقدمات اور قتل اپیلوں ، نیب ، انسدادِ دہشتگردی سمیت کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔