آنکالوجی، سائیکاٹری، پیڈیا ٹرک و کارڈیک سرجری میں ریٹائرڈڈاکٹرز کی بھرتی ہوگی، کنٹریکٹ پررکھا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر) سینئرڈاکٹرزکی قلت ختم کرنے کیلئے ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،ریٹائرڈپروفیسرزاورایسوسی ایٹ پروفیسرزکو 65سال کی عمرتک کنٹریکٹ پررکھا جائے گا۔نوجوان ڈاکٹرزکوترقی ومستقل بھرتی نہ ہونے سے پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسر زکی سیٹیں خالی ہیں، آنکالوجی، سائیکاٹری، پیڈیا ٹرک سرجری ، کارڈیک سرجری میں ریٹائرڈڈاکٹربھرتی ہوں گے۔پلمونوجی، انستھیزیا، فرانزک میڈیسن اور بائیو کیمسٹری کے شعبے میں بھی ریٹائرڈ ڈاکٹر رکھے جائیں گے، گریڈ19میں ریٹائرڈایسوسی ایٹ پروفیسرزکوپیڈیاٹرک کارڈیالوجی ، سائیکاٹری میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیاجائے گا۔کارڈیک سرجری، کارڈیالوجی ، ریڈیالوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں ایسوسی ایٹ کنٹریکٹ پر رکھے جائیں گے۔انستھیزیا، پیڈیاٹرک ،کارڈیک سرجری، آنکالوجی ، کارڈیالوجی، پلمونولوجی اور بائیو کیمسٹری میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوگی۔