فضائی آلودگی کا حل، بائیو ریفائنری

، 75 کروڑ ڈالر کی ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ ریفائنری فصلوں کی باقیات اکھٹی کر کے پراسیس کریگی
لاہور ( کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے دھان کی باقیات (پرالی) سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کا حل نکال لیا، اسے کارآمد بنانے کیلئے بائیو ریفائنری لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، 75 کروڑ ڈالر کی ڈائریکٹ فارن انویسٹمنٹ سے لگنے والی ریفائنری فصلوں کی باقیات اکھٹی کر کے پراسیس کریگی۔ دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کریگا۔پنجاب حکومت غیر ملکی کمپنی کو 128 ایکڑ3کنال جگہ کی فراہمی کریگا۔محکمہ توانائی کی سفارشات پر بورڈ آف ریونیو نے گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں جگہ کی نشاندہی کر دی۔منصوبے کے تحت فصلوں کی باقیات اکٹھی کرنے کیلئے کولیکشن سنٹرز کا قیام کیا جائیگا۔پلانٹ روازنہ دو ہزار ٹن دھان کی باقیات کو پراسیس کریگا۔سموگ میں کمی کیلئے یومیہ سات سو ٹن کاربن کیپچر ،تین سو ٹن ایتھانول ،ڈیڑھ سو ٹن بائیو میتھین کی پروڈکشن حاصل ہوگی۔کمپنی چاول کی فصل کی کٹائی کیلئے 350 جدید مشینیں فراہم کریگی جن کے استعمال سے پیداوار میں 12 فیصد اضافہ ہوگا۔بائیو ریفائنری کے قیام سے 3 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔