آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز کاروباری آسانیوں اور ٹیکس اصلاحات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات ہوگی، جس میں معاشی امور اور کاروباری آسانیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔