شامی صدر کا اسرائیلی حملوں پر خطے میں خطرات بڑھنے کی تشویش کا اظہار

شامی صدر کا اسرائیلی حملوں پر خطے میں خطرات بڑھنے کی تشویش کا اظہار

شامی صدر احمد الشرع نے اقوام متحدہ میں اپنے ابتدائی خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں نے خطے میں خطرات بڑھا دیے ہیں اور انہیں فوراً روکا جانا چاہیے۔

صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام ایک عرصے تک تنازعات میں ملوث رہا، لیکن اب ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور خطے میں مسائل کو بڑھانے والے ممالک کو مزید مواقع نہیں دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام سفارتکاری کے عمل کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کو متنبہ کیا کہ جاری حملے بند نہ ہوئے تو صورت حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔صدر کے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ خطے میں استحکام اور امن قائم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔