کینیڈا ،بچوں کی پرائیویسی پر ٹک ٹاک کے خلاف سخت کارروائی

اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈا کے پرائیویسی حکام نے  کہا ہے کہ  ٹک ٹاک نے اپنی ویب سائٹ اور ایپ سے بچوں کو دور رکھنے  کیلئے  اقدامات بہتر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ کینیڈا کی ایک تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک سے بچوں کو روکنے اور ان کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کے اقدامات ناکافی تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلپ ڈوفریسنے اور صوبہ کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی پروٹیکشن حکام کی ٹک ٹاک کے بارے میں مشترکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر افراد کے لیے نہیں ہے۔