فاروق آباد میں برائلر مرغی کی قیمت ایک بار پھر بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکا ہے۔ کنٹرول ریٹ 390 روپے مقرر ہے، مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔