ویب ڈیسک: حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرک نے ایک کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچے اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں۔ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، اور حادثے کے سبب کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔