جو ہا نسبر گ (یواین پی)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جوہانسبرگ میں جی20 رہنمائوں کے بیسویں سربراہی اجلاس کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی میٹنگز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ''ایک لچکدار دنیا کی تعمیر'' اور ''تمام لوگوں کے لیے منصفانہ اور مساوی مستقبل'' کے موضوعات پر الگ الگ خطاب کیا۔پیر کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور خوراک سمیت متعدد چیلنجز ایک ساتھ درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری کو یکجہتی کے ساتھ طاقت جمع کرنی ہوگی اور تعاون کے ذریعے مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔ جی20 کو زیادہ وسیع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے، چیلنجز کا مشترکہ طور پر سامنا کرنا چاہیے اور مل کر ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ اس ضمن میں پہلا ہدف یہ کہ ماحولیاتی تحفظ کے تعاون کو مضبوط بنا کر ترقی کی لچک کو بہتر بنایا جائے۔ دوسرا، سبز توانائی کے تعاون کو مضبوط بنا کر منصفانہ منتقلی کو آگے بڑھایا جائے