جرمنی سے لیتھوانیا جانے والا کارگو طیارہ لینڈنگ سے چند لمحے قبل گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے 4 افراد میں سے 1 شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہیں۔نیشنل کرائسس مینجمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ طیارہ رن وے سے کچھ کلومیٹر دور ایک گھر پر گرا، تاہم گھر میں موجود 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طیارے کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔