سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے حکومتی نرمی کا نتیجہ قرار

9 مئی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا کر ملک دشمنوں کے حوصلے پست کیے جائیں ‘ایکس سروس مین سوسائٹی کا مطالبہ
راولپنڈی(آن لائن) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کے بیان کو سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے حکومتی نرمی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عدلیہ فوج اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا کر ملک دشمنوں کے حوصلے پست کئے جائیں بار بار کے رویوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت جیل سے نکلنے اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے اس کے موجودہ سپہ سالار ہوں یا سابقہ انہوں نے ہمیشہ صرف پاکستان کی جنگ لڑی ہے پاکستان میں امن کے قیام اور ملک دشمن قوتوں سے ہمیشہ جنگ کی ہے ملک کی ایک سیاسی پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے اور لوگوں کو پاک فوج سے بدظن کرنے کیلئے ہمیشہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جنرل باجوہ کے خلاف بشریٰ بی بی کی ہرزہ سرائی بھی اسی کا ایک حصہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ عزیز احمد اعوان نے کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی افواج پاکستان اور اپنے سپہ سالار کے پیچھے کھڑی ہے ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہمارے جوان اپنے ملک میں غداروں اور دہشت گردوں کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہیں اور جام شہادت نوش کر رہے ہیں ہم ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کی قربانیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں جن کی وجہ سے ملک پاکستان کی عوام سکون کی نیند سو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پوری قو م ملک میں امن کی خواہاں ہے اور افواج پاکستان ہی اس امن کی ضمانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جس طرح برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف بیان جاری کیا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں یہ انکی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔