واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوزسے منسلک ڈاکٹرکو سرجن جنرل نامزد کردیا،ڈاکٹرجینیٹ فاکس نیوزمیں صحت سے متعلق پروگرام کرتی ہیں،مارٹن میکری فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی سربراہی کریں گے۔اس کے علاوہ پراجیکٹ 2025 کے سربراہ رس ووٹ کو بجٹ آفس کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف سرمایہ کار اسکاٹ بیسینٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا۔