لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپیمالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام بنادی۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق منشیات کی انتہائی خاص قسم (ویٹ) 3642 گرام برآمد کی گئی ملزم کراچی سے لاہور منشیات سپلائی کررہا تھاگرفتار ملزم جہانگیر قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیاایس پی موبائلز شاہ میر خالد نے ناکہ انچارج اور ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔