پی ٹی آئی والے اپنے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں، سردار سلیم حیدر کاتقریب سے خطاب
رائیونڈ(یواین پی) بلاول بھٹو میں نانا اور والدہ والا کرنٹ ہے وہ اپنی والدہ کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے؛سردار سلیم حیدر ، پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان لاہور شادی پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پی پی رہنما کارکنوں کے گھروں میں جائیں، ہم نے مایوسیوں کو ختم کرنا ہے، ہم پر فرض ہے کہ بلاول بھٹو کووزیراعظم بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل صرف بھٹو خاندان کے پاس ہیں، بلاول بھٹو میں نانا اور والدہ والا کرنٹ ہے، وہ اپنی والدہ کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے، موجودہ صورتحال میں اگر حکومت چل رہی تو وہ آصف زرداری کر مرہون منت ہے،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں، کسی بھی مسئلے کا حل تشدد سے نہیں ہوتا، پی ٹی آئی سڑکوں پی احتجاج کے بجائے مذاکرات، اسمبلی میں بحث کریں،سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے دوست اسلامی ملک پر جھوٹا الزام لگایا، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہماری مدد کی، بشری بی بی کے بیان سے ان کی پارٹی اور عوام بھی شرمندہ ہے۔