برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز ایران تک پہنچا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے امریکی تجاویز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ترکیہ اور پاکستان کو مذاکرات کے ممکنہ میزبان ممالک کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔