وفاقی حدود میں اس قانون کی اشد ضرورت ہے، وزارت مکمل سپورٹ کرے گی:وزیر صحت کا قومی صحت خدمات کمیٹی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاہے قانون میں شادی سے پہلے دلہا کے خون کا ٹیسٹ لازمی شامل ہونا چاہیے،دلہا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلہن کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات قومی صحت خدمات کمیٹی کے اجلاس میں کہی ۔کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں اجلاس ہوا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور سیکرٹری ندیم محبوب نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2024پر بحث ہوئی،ترمیمی بل رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے پیش کیا تھا۔ شادی سے پہلے دلہا دلہن کا خون ٹیسٹ کرانے کے بل پر شرمیلا فاروقی کااظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے بل کی منظوری ضروری ہے۔وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاکہ شرمیلا فاروقی کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں،وفاقی حدود میں اس قانون کی اشد ضرورت ہے، وزارت مکمل سپورٹ کریگی