اساتذہ و ملازمین معاشی استحصال کے خلاف مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے : خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ
لاہور( کرائم رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے رہنما ئوں خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد نے کہا ہے کہ آج پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین حکومتی ملازمین کش پالیسیوں اور معاشی استحصال کے خلاف مسجد شہدا سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا تنخواہوں اور پنشن میں 20 اضافہ ،ڈسپیرٹی الا ئونس 30 فیصد دیا جائے۔لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کے نوٹیفکیشنز واپس لئے جائیں ۔