بھارت میں پیپر لیک اسکینڈل پر احتجاج جاری، طلبہ نے مودی کا مؤقف مسترد کر دیا

بھارت میں پیپر لیک اسکینڈل پر احتجاج جاری، طلبہ نے مودی کا مؤقف مسترد کر دیا

بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر طلبہ کا احتجاج بدستور جاری ہے، جبکہ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر وزیرِ تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔دوسری جانب لاٹھی چارج کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار کرنے کے معاملے پر بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو وضاحت پیش کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں کوئی آئینی درخواست دائر نہیں کی گئی، صرف ایک وکیل کا خط موصول ہوا تھا، اور کسی خط کو آئینی درخواست تصور نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ ملک بھر میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف شدید احتجاج کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ پرچہ لیک کرنے میں ملوث افراد کو جلد اور سخت سزائیں دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی، جبکہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔