کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات اور بات چیت کے عمل سے انکار نہیں کیا،تمام سیاسی و سماجی مسائل کا پائیدار حل صرف جمہوری اور پارلیمانی طریقہ کار میں ہی ممکن ہے قومی مفادات کے معاملات میں اختلاف رائے کو ملک دشمنی کے بجائے مثبت سیاسی عمل کے طور پر لیا جانا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی وقبائلی عمائدین کے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست ہی وہ مؤثر پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف سیاسی قوتیں اپنے خیالات، تحفظات اور مطالبات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے پیش کر سکتی ہیں